Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanشہید میجر بابر نیازی کی نمازِ جنازہ ژوب کینٹ میں ادا

شہید میجر بابر نیازی کی نمازِ جنازہ ژوب کینٹ میں ادا


میجر بابر نیازی شہید—فائل فوٹو

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر نیازی کی نمازِ جنازہ ژوب کینٹ میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلاقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے۔

میجر بابر نیازی شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر میانوالی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، مسلح افواج امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلاقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر بیٹوں کی قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے شہید میجر نیازی کے لیےدعائے مغفرت کی گئی۔

واضح رہے کہ میجر بابر نیازی گزشتہ روز (14 مئی کو) ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں