Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanشیخوپورہ:دوسری شادی کا شاخسانہ بچے سمیت 4 افراد قتل خاتون شدید زخمی 

شیخوپورہ:دوسری شادی کا شاخسانہ بچے سمیت 4 افراد قتل خاتون شدید زخمی 



(24نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے چار  افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق   شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ ملزمان نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 80 سالہ بزرگ، 8 سالہ بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔زخمی ہونے والی خاتون نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، خاندان کے 3 افراد گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

مزید پڑھیں:  پی پی 146 انتخابی دفتر بنانے پر جھگڑا ،فائرنگ،  ٹی ایل پی امیدوار سمیت 8 افراد زخمی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں