کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق (GRMC)کا 59 واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر اللہ خان ولد محمد صادق خان اسلامیات محمد عمران ناصر ولد محمد سلیم ناصرماحولیاتی سائنس ،طاہرہ جبین صالح بنت صالح محمد خان معاشیات(اسلام آباد) کوپی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئی۔