Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanشیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی


فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ 

لاہور ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں، عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں