اسلام آ باد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے ۔
بتایاگیا ہے کہ شیر افضل مروت خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد کے لیے سفر کررہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے ایک ہی سائیڈ کے دونوں ٹائر پھٹ گئے تاہم گاڑی سڑک پر ہی موجود رہی اور رکنے کے بعد شیر افضل مروت ساتھ موجود دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ۔