کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے گھوٹکی کے سینئیر صحافی شہید نصراللہ گڈانی کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ میں حکمرانوں کی نااہلی کے باعث صحافیوں سمیت کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے ، نڈر اور بے باک صحافی نصراللہ گڈانی پر دن دہاڑے فائرنگ کی گئی ، واقعے کے کئی دن گزرنے کے بعد بھی قاتل گرفتار نہیں ہوسکے اور نا ہی ان قاتلوں کی گرفتاری کی کوئی امید ہے ۔