Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanصدارتی انتخاب: محمود خان اچکزئی کی جماعت اسلامی سے حمایت کی دوبارہ...

صدارتی انتخاب: محمود خان اچکزئی کی جماعت اسلامی سے حمایت کی دوبارہ درخواست


فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے لیاقت بلوچ سے 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب کے لیے جماعت اسلامی سے حمایت کی دوبارہ درخواست کر دی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشاورتی عمل جاری ہے، صدارتی انتخاب کے حوالے سے ہم اپنے ممبران سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر دو خاندانوں کا تسلط قائم ہو گیا، ماضی میں بھی بھٹو اور شریف خاندانوں سے وابستہ توقعات نے قوم کو مایوس کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے دو خاندانوں کے تسلط کے خاتمے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے توقعات وابستہ کیں، المناک حقیقت ہے تحریک انصاف بھی دو خاندانوں کے سامنے بےبس اور ناکام ہو گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں