(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداریاور وزیر اعلیٰ سندھ نےنئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے سالِ نو کے آغاز پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا، ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا سال پاکستان قوم کیلئے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی لیکر آئے،اُمید کرتا ہوں کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا،ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یکجہتی، نظم و ضبط، مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
ان کا مزدی کہنا تھا کہ بحثیت قوم گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے،سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کیلئے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال ملک کیلئے کامیابیوں کا سال ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےنئے سال کی آمد پر پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آنے والا سال امن، خوشحالی و ملکی ترقی کا سال ہوگا،2025 روشنیوں کے شہر کراچی کی بہتری کا سال ہوگا،سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تمیر کو جلد مکمل کریںٰ گے،صوبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں جدت کو اپنایا؛ وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے حل کے لیے ہم نے بڑے میگا پراجیکٹ تشکیل دیئے،سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا ،کراچی کے شہری بہت جلد کے فور کے ثمرات سے فیضیاب ہوں گے ۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ نیا سال صوبے میں سرمایہ کاری کا سال ہوگا،ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیں گے،روزگار کے مواقع بڑھائیں گے،ایک دوسرے کا سہارا بن کر ہی ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،یہ ملک ہم سب کا ہے ، آئیں ملکی ترقی میں اپنا کرادار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا