اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں احتجاج سے پیدا شدہ صورت حال پر کل اجلاس طلب کر لیا ہے۔
آزاد کشمیر کی صورتحال پر غور کےلیے اجلاس ایوان صدر میں بلایا گیا ہے۔
صدر مملکت نے مختلف سٹیک ہولڈرز سے درخواست کی ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تجاویز لے کر آئیں۔