Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanصدر مملکت کی آبائی قبرستان میں والدین کی قبروں پر حاضری پھول...

صدر مملکت کی آبائی قبرستان میں والدین کی قبروں پر حاضری پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی



(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی نواب شاہ میں اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا کا دورہ کیا ،اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

اس موقع پر صدر مملکت کی ہمشیرہ فر یال تالپور بھی ان کے  ہمراہ موجود تھیں، صدر مملکت نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد مرحوم حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جبکہ بالو جا قبا  قبرستان میں دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پہ بھی پھول چڑھائے اور  مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ،ہسپتال میں آگ لگ گئی، 9 مریض جاں بحق ، 15 زخمی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں