Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanصدر پیپلز پارٹی کا ہونے کے باوجود اب تک کراچی کے مسائل...

صدر پیپلز پارٹی کا ہونے کے باوجود اب تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکے، منعم ظفر


منعم ظر خان : فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی کا ہونے کے باوجود اب تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔ بلاول بھٹو زرداری بتائیں کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ 16 سالوں سے کراچی کےلیے کیا کیا؟

منعم ظفر خان نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 رضوان پارک میں گل داؤدی شو کا افتتاح کیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ویژن شہر کی تعمیر و ترقی ہے اور ہم اسی ویژن کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں 42 دن میں انڈر پاس مکمل کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے کہ 42 دن میں انڈر پاس مکمل ہوجاتا ہے لیکن شہر میں 2 سال کے منصوبے بھی 2 سال میں مکمل نہیں ہوتے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے منصوبے کی کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و کے ایم سی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کےلیے تیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ وزیر بلدیات اور قابض میئر بتائیں کہ کریم آباد کا انڈر پاس 2 سال میں مکمل ہونا تھا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود 30 فیصد بھی کام نہیں ہوا۔

رضوان پارک میں گل داؤدی شو کے موقع پر کھانے پینے اور بچوں کے کھیلوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ گل داؤدی شو مین 100 سے زائد اقسام کے 10 ہزار سے زائد پلانٹس لگائے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں