Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistan  صرف ملک کی خاطرنواز لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں: گورنر...

  صرف ملک کی خاطرنواز لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں: گورنر پنجاب   ورکرز کنونشن سے خطاب



 راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اور اب اس ملک کے استحکام کے لیے متحد ہو کر چلنا پڑے گا اور ہم صرف ملک میں ترقی کیلئے نواز لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
 یہ بات انہوں نے پنڈی گھیب، ضلع اٹک میں ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ ہمارے بین الاقوامی تعلقات بھی بہتر ہونے شروع ہو گئے ہیں اور اس سے ملک میں معاشی طور بہتری آئے گی۔  پیپلز پارٹی کے جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں اور اب صوبے بھر اور ضلع اٹک کا ہرشخص گورنر ہے۔  صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین مین بلاول بھٹوزرداری کے بھرپوراعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میرا مشن صرف و صرف عوام کی خدمت ہے۔  گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں۔ صوبہ بھراورضلع اٹک کوتعلیم،صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیاکی جائیں گی۔ صدرپاکستان آصف علی زرداری اورچئیرمین بلاول بھٹونے ہم پر ذمہ داری سونپی ہے۔ہ اس اہم ذمہ داری کوعوام کی خدمت سے پوراکروں گا۔

 گورنر نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعداٹک کی عوام کی جانب سے شانداراستقبال کرنے پرشکرگزارہوں اورتمام مقامی رہنماؤں کی پذیرائی پربہت مشکورہوں، ہم محبتیں اورعزتیں باٹیں گے۔  میں اپنے ملک اورعلاقے کی خدمت کرناچاہتاہوں اور یہ ملک پاکستان جسے بڑی قربانیوں کے بعدحاصل کیاگیا تھا اب اس میں معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف،ورلڈبنک اوردیگرادارے بات چیت کررہے ہیں۔
 گورنر نے کہا کہ اس ملک کی بنیادوں میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا خون ہے اور یہ قربانیاں عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے دی گئیں تھیں اور دی جارہی ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ صوبہ بھر اور اٹک کی عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ اسی کے دور میں عوام کو ریلیف ملا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں