Friday, December 27, 2024
ہومPakistanصوابی جلسہ پی ٹی آئی قیادت اسد قیصر کی رہائش گاہ پر...

صوابی جلسہ پی ٹی آئی قیادت اسد قیصر کی رہائش گاہ پر جمع


(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صوابی میں جلسہ کیلئے پارٹی قیادت اسد قیصر کی رہائش گاہ پر  پہنچ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چئیرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ملک بھر میں مظاہروں اور جلسوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، اس سلسے میں پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو صوابی میں پہلا جلسہ کرنے جارہی ہے ، پی ٹی آئی  کے موجودہ چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خیبر پختونخوا کے شہر  صوابی پہنچ گئے ہیں ،پی ٹی آئی قیادت کی سابق سپیکر اسدقیصر کی صوابی رہائشگاہ پر اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی موجود تھے ،ملاقات میں صوابی جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، سابق سپیکر  ورکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی چئیرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسہ تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے صوابی جلسہ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹیوں سے بھی رابطہ کیا ، پی ٹی آئی قیادت کچھ دیر میں صوابی جلسہ گاہ کا دورہ کرے گی،اسد قیصر  نے دعویٰ کیا ہے  کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوابی جلسہ تاریخی ہو گا،ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسہ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق نگران وفاقی وزیر محمدعلی معاون خصوصی برائے پاور تعینات





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں