Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanصوبائی خود مختاری قابل عزت، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا معاملہ ہے،...

صوبائی خود مختاری قابل عزت، لاء اینڈ آرڈر صوبے کا معاملہ ہے، اعظم نذیر تارڑ


وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم صوبائی خود مختاری کو فوقیت اور عزت دیتے ہیں، لاء اینڈ آرڈر صوبائی معاملہ ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب تک صوبہ مدد نہیں مانگتا تب تک وفاق وہاں نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو بھی ہدایت کی گئی کہ صوبے کے ساتھ رابطے میں رہیں، کرم سے متعلق گزارشات وزیر اعظم کے نوٹس میں لاؤں گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے اے پی سی بلائی لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں گئے، صوبائی حکومت سے گزارش ہے گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کے آگے بڑھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا کرم کے حالات پر سنجیدہ اقدامات کرے، 26 نومبر کو جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دفتر خارجہ میں آپ کے گارڈ کے ساتھ جو ہوا اس پر کارروائی کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں