لنڈی کو تل ( ڈیلی پاکستان آن لائن)مذاکرات کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد دو طرفہ تجارت کے لیے کھول دی گئی۔کسٹم حکام کے مطابق دو طرفہ تجارت کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی افغان کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں منعقد پاکستان اور افغانستان کےدرمیان سفارتی سطح پر مذاکرات میں طے پایا کہ افغان کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز 31 مارچ تک سفری دستاویزات بنائیں گے اور یکم اپریل سے سفری دستاویزات کے بغیر کارگو گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔