Monday, December 23, 2024
ہومPakistanطیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل تحقیقات کیلئے ماہر کھوجیوں...

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل تحقیقات کیلئے ماہر کھوجیوں پر مشتمل پینل قائم



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات کے لیے ماہر کھوجیوں پر مشتمل پینل آف آفیسرز قائم کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پینل آف آفیسرزمیں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیا گیا ہے۔تفتیشی پینل آف آفیسرز میں ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی رانا زاہد، ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں شامل ہیں اور چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے۔پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے “پینل آف آفیسرز” بنانے کی منظوری دی تھی اور پینل میں شامل تمام افسران کا انتخاب غیرجانب داری کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شوٹرز کے انکشاف پر امیر معصب کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا اور پینل آف آفیسرز بدھ سے کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرےگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں