Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanظالم شوہر نے بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی زندگی...

ظالم شوہر نے بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی زندگی ہی چھین لی موقع سے فرار 



ظالم شوہر نے بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی زندگی ہی چھین لی ، موقع سے فرار 

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں ظالم شوہر نے بیوی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی زندگی ہی چھین لی۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں نواحی علاقے قنبر کوٹ میں ریاض احمد کا اپنی 28 سالہ بیوی نازیہ کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واردات کے روز بھی دونوں میں توتکار ہوئی تو شوہر نے غصے میں آ کر مارپیٹ شروع کر دی اور اتنا مارا کہ وہ جان سے گزر گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں