Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanعابد کشمیری کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا خرم نواز...

عابد کشمیری کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا خرم نواز گنڈاپور



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپورنے فلم ،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکارعابد کشمیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد کشمیری لیجنڈ اداکار تھے ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔عابد کشمیری نے اپنی جاندار اداکاری سے ڈرامہ،فلم اور سٹیج شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔فلم ،ٹی وی اور سٹیج کےلیے عابد کشمیری کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ان کے یادگار ٹی وی ڈرامے پرستار آج بھی نہیں بھولے ۔عابد کشمیری کے انتقال سے اداکاری کا خوبصورت دور ختم ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ عابد کشمیری کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں