Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanعام انتخابات:رینجرز پاک فوج اور سندھ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

عام انتخابات:رینجرز پاک فوج اور سندھ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل



عام انتخابات:رینجرز ، پاک فوج اور سندھ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کے حوالے سے رینجرز ، پاک فوج اور سندھ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل  کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے تمام اہم مقامات پر نفری کو تعینات کردیا گیا ہے،کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کے 10ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،6 ہزار اہلکار کراچی ،4 ہزار اہلکار اندرون سندھ میں فرائض انجام دیں گے۔کراچی میں کوئیک رسپانس فورس کے440 دستے تعینات کیے گئے ہیں،اندرون سندھ میں 392 دستے تعینات ہوں گے،کوئیک رسپانس فورس 2 رینجرز موبائل ،2 موٹر سائیکل اسکواڈ پر مشتمل ہوگی،رینجرز اور پاک فوج کے جوان مختلف مقامات پر گشت بھی کریں گے۔ 

ترجمان سندھ رینجرز  نے مزید بتایا کہ کراچی اور اندرون سندھ کے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی بھی کی جارہی ہے، سندھ رینجرز کے دستے ڈی آر او آفس پر بھی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعینا ت ہونگے،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک سیکیورٹی اقدامات سخت رہیں گے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں