پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ پر تنقید کے تدارک کےلیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیسن ٹیم (جے آئی ٹی) کو مسترد کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر تنقید کے تدارک کیلئے قائم جے آئی ٹی مسترد کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دستور، جمہوریت نے شہریوں کو اظہار، تنقید، تجزیے کے بنیادی حقوق کی ضمانت دی ہے، کسی بھی شہری کو عدالتی فیصلوں پر تنقید کا پورا حق حاصل ہے۔