Monday, January 6, 2025
ہومPakistanعلاج کیلئے لائے گئے زندہ بچے کے والدین کو چلڈرن ہسپتال انتظامیہ...

علاج کیلئے لائے گئے زندہ بچے کے والدین کو چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے مردہ بچی پکڑادی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء ہوگئی



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے عملے نے زندہ بچے کو مبینہ طور پر مردہ بچی سے بدل دیا۔

جیو نیوز کے مطابق  لاہور میں ہسپتال کے عملےکی مبینہ غفلت سے صحیح سلامت بچہ ایک مردہ بچی سے تبدیل کردیا گیا۔گوجرانوالہ کے شہری عرفان اکرم نے بتایا کہ اس کے ہاں چار روز قبل بیٹا پیدا ہوا، وہ اسے علاج کے لیے چلڈرن ہسپتال لاہورلے آیا ، ہسپتال کے عملے نے 6 گھنٹے بعد بچے کو مردہ قرار دے کر میر ے حوالے کردیا۔ 

عرفان اکرم نے بتایا کہ انہوں نے گھر پہنچ کردیکھا تو بچے کے کپڑوں میں مردہ بچی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد میں اغوا کا مقدمہ درج  کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ  متاثرہ خاندان اور ہسپتال انتظامیہ کے بیانات بھی قلمبندکرلیے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں