Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanعمران خان رہائی کے بعد کہاں رہیں گے بیرسٹر سیف نے بتا...

عمران خان رہائی کے بعد کہاں رہیں گے بیرسٹر سیف نے بتا دیا



 (24 نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں