Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanعمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کی صلح کرا...

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کی صلح کرا دی



(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے درمیان صلح کرا دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل چودھری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے،آج بانی پی ٹی آئی اور فیصل چودھری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے، انہوں نے فیصل چودھری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فیصل چودھری کے ذریعے فواد چودھری کو بھی پیغام بھجوایا کہ فواد چودھری سے کہیں کہ لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،کمال کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی،فیصل چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں