Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanعمران خان کب رہا ہو جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے پی...

عمران خان کب رہا ہو جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی



(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا لیکن ملک کی بہتری ان کے اندر رہنے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ جتنا ممکن ہو بانی پی ٹی آئی کو اندر ہی رکھا جائے۔انہیں سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ہم آئین و قانون کے مطابق انہیں اندر رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے اور فتنہ پھیلایا جائے۔

اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی جولائی کے پہلے ہفتے رہا ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کی چابی کون سنبھالے گا؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں