Monday, January 6, 2025
ہومPakistanعمران خان کو سزا سنائے جانے پر اعتزاز احسن کا ردعمل

عمران خان کو سزا سنائے جانے پر اعتزاز احسن کا ردعمل


سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی جب کہ ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کاحق نہیں دیاگیا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سےمعطل ہونی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے وکلاکو ملزم کا وکیل مقررکرایا گیا، سائفرکیس میں ملزم کےگواہوں کو نہیں بلوایاگیا اور ملزم کا 342 کابیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفرمیں بانی پی ٹی آئی کے 342کےبیان پران کےدستخط ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کوبغیرموقع دیے سزادی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پرعمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سےگاڑیاں لیں اورفروخت کیں ان پرایسا کوئی کیس نہیں بنایاگیا،ہم 70سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے، آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سےہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں