Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanعمران خان کی رہائی کی پیشکش؟ علیمہ خان کے بیان پر بیرسٹر...

عمران خان کی رہائی کی پیشکش؟ علیمہ خان کے بیان پر بیرسٹر گوہر کھل کر بول پڑے



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اُن کی رہائی کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ علیمہ خان کی جانب سے حکومت اور اپنے مذاکرات کے بیان پر کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا اور کہا تھا انہیں 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ، گنڈا پور مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں: فیصل واوڈا

جب بیرسٹر گوہر سے علیمہ خان کے اس بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا، حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا، دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں