Monday, January 6, 2025
ہومPakistanعمران خان کی صحت سے متعلق پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ جاری

عمران خان کی صحت سے متعلق پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ جاری


(حاشر احسن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق پمز ہسپتال نے میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔

پمز ہسپتال کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمران خان صحت مند ہیں، میڈیکل چیک شام ساڑھے 4 بجے کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی کو موصول ہو گئی ہیں، ان کو معدے کی تیزابیت اور مسائل ہیں جس کیلئے پہلے سے ہی علاج جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں، ان کو کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں جس کا علاج جاری ہے، بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں