Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanعمران خان گنڈا پور کیخلاف اقدام قتل و دہشتگری کا مقدمہ درج

عمران خان گنڈا پور کیخلاف اقدام قتل و دہشتگری کا مقدمہ درج



(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت دیگر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشددسمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ایما پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشددکیا، پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید کو اغوا کرکے تشدد کیاگیا، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملےکیے۔

مزید پڑھیں:9 مئی مقدمات: ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور زخمی بھی کیا جب کہ مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا، حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ ہسپتال میں دو روز زیر علاج رہا اور دم توڑ گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں