کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11مسافر گرفتار کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارے سے8خواتین سمیت 11مسافروں کو آف لوڈکیا گیا جن کا تعلق پنجاب سے ہے،ملزمان پرواز پی کے 711کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی جارہے تھے ،گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفراور8خواتین شامل ہیں،ترجمان کاکہناتھا کہ ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ جعلی نکلے۔