عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے چرواہا جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل کنری میں آسمانی بجلی گرنے کے چار واقعات پیش آئے۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات گاؤں ٹالہی،قاضی شاہد میمن اور ھیدو میں پیش آئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آسمانی بجلی گرنے سے چرواہا جاں بحق ہوگیا، اس کے علاوہ اس کی 27 بکریاں اور ایک گائے بھی ہلاک ہوگئی۔