Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanعوام اس بار شور کو نہیں شعور کو ووٹ دیںامیدوار این اے...

عوام اس بار شور کو نہیں شعور کو ووٹ دیںامیدوار این اے 129 انجنئیر حارث ڈار 



عوام اس بار شور کو نہیں شعور کو ووٹ دیں،امیدوار این اے 129 انجنئیر حارث ڈار 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار   نے اپنے حلقے این اے 129 کا دورہ  کیا ،ووٹرز سے ملاقاتیں کیں اور اپنی جماعت کے منشور کی کاپیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا  کہ ہم اپنی خدمت کی سیاست سے اہل لاہور کو بدلیں گے۔ہماری خدمت کی سیاست کا منشور گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ حلقے میں موجود مسائل  15برسوں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے، مرکزی مسلم لیگ حلقے میں موجود بنیادی مسائل کو  اپنی مدد آپ کے تحت حل کررہی ہے۔

 اس موقع پر پی پی 171 کے امیدوار مرشد ارسلان بھی ان کے ہمراہ تھے۔امیدوار قومی اسمبلی این اے 129 انجنئیر حارث ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل کی نہیں شعور کی کمی ہے اس بار عوام شور کو نہیں شعور کو ووٹ دیں تاکہ ملک کے حالات بدلے جا سکیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں