اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پر پھر گیس بم گرانے کی تیاریاں شروع ہو گئی، سوئی ناردرن نے 1سال میں گیس کی قیمت میں تیسرا اضافہ مانگ لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 25مارچ کو گیس کی قیمت سے متعلق سماعت کرے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے 4489روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی،گیس مہنگی ہونے سے بلوں میں اوسطاً155فیصد تک اضافے کا خدشہ ہے۔