Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanعید الاضحٰی کی آمد شہر اقتدار کے 5 مقامات پرمویشی منڈیاں سج...

عید الاضحٰی کی آمد شہر اقتدار کے 5 مقامات پرمویشی منڈیاں سج گئیں



(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدلااضحیٰ کی آمد پر 5مختلف مقامات پر منڈیاں سج گیئں۔ 

تفصیلات کے مطابق  سنگجانی، آئی 15، سلطانہ فاونڈیشن مویشی میں منڈیاں لگ گئیں جبکہ ضیاء مسجد اور بارہ کہو کے مقام پر بھی مویشی منڈیاں سج گئیں۔

ڈپٹی کمشنر  اسلام آباد عرفان میمن نے بارہ کہو مویشی منڈی کا دورہ جہاں پر انہوں نے منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا ، بیوپاری اور گاہکوں سے مسائل دریافت کیے

ڈی سی اسلام آباد نے ہدایات جاری کئےکہ  شہری سرکاری طور پر طے شدہ جگہوں کے علاوہ کسی جگہ سے جانور کی خریداری ہرگز نہ کریں،بیوپاری اگر کسی اور جگہ جانور فروخت کرتے پائے گئے تو سخت کاروائی کی جائے گی،  پانچوں منڈیوں میں تمام تر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بی این پی کے ضلعی صدر شبیرمری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں