کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید پر 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا۔
تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف سوا کروڑ افراد نے نئے کپڑے خریدے۔تاجر محض 18 ارب روپے کا مال بیچ سکے، مہنگائی اور امن و امان کے خدشات بھی سیل میں حائل رہے۔