انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات پر ڈیوٹی دینے والے عملے کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید کی تعطیلات پر ڈیوٹی دینے والے عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کی خاطر اپنی خوشیاں قربان کرنے والے جوانوں کو میرا سلام ہے۔