Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanغذائی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پلاننگ کی ضرورت...

غذائی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پلاننگ کی ضرورت ہے: مریم نواز



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہاہے کہ غذائی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پلاننگ کی ضرورت ہے-خوراک کے ضیاع میں کمی کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا کہ خوراک کا ضیاع عالمی مسئلہ بن چکا ہے،جو معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور ماحول کو بھی۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ بھوک کا شکار ہیں،دوسری طرف لاکھوں ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ  نے کہاکہ خوراک کا متناسب استعمال ناگزیر ہے، اپنی کمیونٹی میں خوراک کی قدر اجاگر کریں۔ ہم ملکر پاکستان کے قدرتی وسائل کومحفوظ کر سکتے ہیں۔ پاکستان بھی کسی حد تک خوراک کے ضیاع اور کمی کا شکار ہے- خوراک کے ضیاع کو کم کرنا دینی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔  غذائی وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پلاننگ کی ضرورت ہے۔ خوراک کے ضیاع کو کم کر کے بھوک سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکیں۔

وزیراعلیٰ  نے واضح کیا کہ خوراک کے ضیاع کے تدارک کے لیے مؤثر آگاہی مہم کی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کا تاریخی پراجیکٹ جاری ہے جس کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے ہزاروں سکولوں میں تقریبا ساڑھے 4لاکھ بچوں کودودھ کے بند ڈبے فراہم کیے جا رہے ہیں او ران خالی ڈبو ں کو ری سائیکل کر کے دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا-





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں