Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanفلسطین میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ خاموش او آئی سی سویا...

فلسطین میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ خاموش او آئی سی سویا ہوا ہے:امیر جماعت اسلامی



 (24نیوز) امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، بزرگ اور خواتین شہید ہو رہے ہیں اور اقوام متحدہ انصاف راہم کرنے کے بجائے خاموش ہے جبکہ او آئی سی سویا ہوا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے پشاور میں غزہ ملین مارچ سے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں بلکہ ہم فلسطینی عوام کے سے یکجہتی کے لئے جمع ہے انشاء اللہ فلسطین کو آزادی ملیں گی، ہم سب نے مل کر انسانیت کو بچانا ہے،مسجد اقصیٰ  کو آزاد کرنا ہے، ایک ملین مارچ نہیں ،ہم گلی گلی جائیں گے،اس بڑے بنڈال کو سجانے والوں اور ساتھیوں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہو،تاریخی غزہ مارچ آرگنائز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ساری سامراجی قوتیں لرز جاتی تھی، پاکستانی فوج کی آواز پر پوری امت مسلمہ لیبک کہتی تھی، آج فلسطین میں 40 ہزار افراد کو شہید کیا جا چکا ہے،25 ہزار سے زائد بچوں شہید کیا جا چکا ہے جس سے فلسطین میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے،اقوام متحدہ فلسطین کو انصاف فراہم نہیں کر رہا،او آئی سی سویا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے طویل جدو جہد جاری ہے،مشرف نے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو ڈالرز کی خاطر امریکہ کے حوالے کیا تھا,بھارت کا ایجنڈا امریکہ کا ایجنڈا ہے

بھارت اور امریکہ کی نظریں پاکستان کی نیوکلیئر پلانٹ پر ہےکشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل دہشتگردی جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان ملک کی حالات سے مایوس ہو چکا ہے،جہموریت پر شب خون مارا جاتا ہے ,امریکہ نواز حکومتیں ہم پر مسلط کی جاتی ہے تاکہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے,امریکہ اور ان کے حواریوں کے خلاف جدو جہد کرنا ہوگا,امریکی ایجنٹوں سے ملک کو آزاد کرنا ہوگا،اپنی مرضی کی نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا جس میں اپنی مرضی سے لوگوں کو سزائیں دی گئی،ملک میں اور کتنا بدامنی پھیلاؤ گے،ملک کی معیشت نہیں سبھبل رہی فارم 47 کے حکمران ہم مسلط کر دیا گیا،دھاندلی کی حکومتں ہم پر مسلط کی جاتی ہے،پاکستان کو بنانا ہے تو اپنے آئینی حدود میں رہیں ،ظالموں نے قدیر خان کی بھی توہین کی ہے،    چند لوگوں کی وجہ سے ملک اور ادارے پامال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 22 سال سے پاکستان دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ، ڈیڑھ سو بیلین ڈالر کا نقصان ہمیں ہوا ہے ،قبائلی علاقوں میں لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے،وزیرستان میں ہمارے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے،جماعت اسلامی مظلوموں کی آواز ہے۔

بجٹ آرہا ہے، سے پہلے ٹیکسز لگانے کی باتیں ہو رہی ہے، پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی کا راج چل رہا ہے،  پنجاب میں چادر اور چار دیواری پامال ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں