Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanفیسکو نے ایک ماہ میں بجلی کے دو بل بھیج دیئے صارفین...

فیسکو نے ایک ماہ میں بجلی کے دو بل بھیج دیئے صارفین کے ہوش اڑ گئے



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیسکو کی جانب سےصارفین کو ایک ماہ میں بجلی کے 2،2  بل بھیج دیے گئے جس پر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقعہ نجی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو رواں ماہ بجلی کے 2،2  مل موصول ہو گئے۔ پہلا بل 13 اپریل کو جاری ہوا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 اپریل تھی، بل موصول ہونے پر صارفین نے معمول میں اپنے بل جمع کروا دیے جس کے بعد انہیں اِسی ماہ کا اسی ریڈنگ کا دوسرا بل موصول ہو گیا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 اپریل درج ہے۔ صارفین کے احتجاج پر فیسکو ترجمان کا کہناہے کہ کمپنی کی طرف سے متعارف 30 دن کی بلنگ کے سوفٹ ویئر نے بعض صارفین کی ریڈنگ میں غلطی کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپلیکیٹ بل جاری کیے گئے ہیں۔فیسکو ترجمان کے مطابق نئے بلوں میں صارفین کو اضافی یونٹس نکال کر ریلیف دیا گیا ہے اور جو صارفین بل جمع کروا چکے ہیں ان کے بل کے فرق کو اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کر لیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں