اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے “شہباز حکومت ” کے حوالے سے اہم بات کہہ دی
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ” کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والےفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا یہ آخری اقتدار ہے، انہیں انجوائے کرنے دیں۔ 9 مئی اور 8 فروری پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
پروگرام میں پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم نے بھی اظہار خیال کیا۔انکا کہنا تھا کہ وہ فیصل واوڈا کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ شہباز شریف کی حکومت کا آخری اقتدار ہے۔