Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanقائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کا حکومت پاکستان سے قریبی تعاون...

قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کا حکومت پاکستان سے قریبی تعاون میں اظہار دلچسپی


 

فوٹو: ایکس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے ملاقات کی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے قریبی تعاون میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

جان باس نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات، تعاون کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا مثبت اور نتیجہ خیز روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان امریکی مشن کا کہنا ہے کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں دہشتگردی، شدت پسندی کے خلاف اقدامات، خطے میں استحکام پر گفتگو کی گئی۔

جان باس نے افغانوں کی امریکا میں آبادکاری میں مدد پر پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ بھی شریک تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں