Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanقاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہینگے؟وزیر قانون کا اہم بیان

قاضی فائز عیسیٰ کب تک چیف جسٹس رہینگے؟وزیر قانون کا اہم بیان



(حاشر احسن)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ واضح کر چکا ہوں کہ 25 اکتوبر تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہے،26 اکتوبر کو سینیر موسٹ جج سپریم کورٹ آ جائیں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی ڈرافٹ بنے گا اس میں ہم پارلیمان کے اندر بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے،مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں،عمران خان خود میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں،میثاق جمہوریت کے بعد 18 سالوں میں عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہئے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیے،اعلیٰ عدلیہ کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ٹریبونل تبدیلی فیصلے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں