اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے لیے فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ۔