Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanقومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ  صدر عارف علوی سمری پر...

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ  صدر عارف علوی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں وجہ بھی سامنے آ گئی 



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں اور تاحال سمری پر دستخط بھی نہیں کئے.

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی،صدر مملکت نے تاحال اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کئے،صدر کاکہنا ہے ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی،  زبانی موقف سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب نگران وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ آرٹیکل 91کی دفعہ 2کے تحت 21دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے ،صدر اجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہو جائے گا، 29فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں