(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے،افغانستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر ہمیں تشویش ہے۔
سابق صدر آزاد کشمیر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود احمد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش خارجہ امور کے چیلنجز، پاک امریکہ اور پاک بھارت تعلقات، کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی داخلی صورتحال بھی زیربحث آئی۔
علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قومی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم ہر چیز کو سنبھالیں گے ،صدر آصف علی زرداری