Monday, December 23, 2024
ہومPakistanقوم دہشت گردی کیخلاف متحد فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:صدر...

قوم دہشت گردی کیخلاف متحد فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:صدر زرداری



(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،صدر زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں 18،17 دسمبر کی رات کارروائیاں کرتے ہوئے 11خوارج کو جہنم واصل کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں