اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے چودھری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ق لیگ کے غیر رسمی اجلاس میں نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خدمت کی سیاست اولین ترجیح ہے، چودھری شجاعت حسین کے وژن کو آگے لے کر بڑھیں گے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔ چودھری سالک حسین اور چودھری وجاہت حسین نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔