کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ کمسن بہن بھائی کی واپسی کے مقدمے میں عدالت نے بچوں کو خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ کمسن بہن بھائی کی واپسی کے مقدمے میں بچوں کی کسٹڈی والد کے حوالے کرنےسے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے بچوں کو خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے بچوں کی خالہ کو 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے بچوں کے والد کو کسٹڈی کیلئے باقاعدہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔