Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanلاڑکانہ :کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

لاڑکانہ :کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار



کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاڑکانہ کے علاقے نﺅں ڈیرو میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔گرفتار دہشت گردوں کے نام جمیل احمد شیخ اور صلاح الدین بتلائے جاتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے دہشت گرد ملزمان کو گرفتار کرنے اور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی لاڑکانہ اور حساس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی مشترکہ کارروائی کی بدولت دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا، کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جشن آزادی کے ایونٹ کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں