Saturday, December 28, 2024
ہومPakistan  لاکھوں مالیت کے قیمتی مویشی زہریلا چارہ کھانے سے  مر گئے

  لاکھوں مالیت کے قیمتی مویشی زہریلا چارہ کھانے سے  مر گئے



بورے والا(آئی این پی)گگومنڈی کے نواحی گاؤں میں محنت کش کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی زہریلا چارہ کھانے سے ہلاک ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے نواحی گاؤں 251 ای بی کے رہائشی محنت کش محمد حسین بھٹی نے اپنے مویشیوں کو سرسوں وغیرہ کا چارہ ڈالا تھا جسے کھا کروہ   ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مویشیوں کی حالت بھی خراب ہے ، لاکھوں روپے مالیت کے مویشیوں کی ہلاکت کے بعد محنت کش کی صدمے سے حالت غیر ہوگئی ہے۔

اہل دیہہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کش کی مالی مدد کی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں