Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanلاہور، بزنس مین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین...

لاہور، بزنس مین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین گرفتار


فائل فوٹو

لاہور میں بزنس مین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ کاروباری لین دین پر خاتون نے 20 اگست کو ہوٹل میں بلوایا جہاں انہوں نے مزید دو افراد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے متن میں بزنس مین نے کہا کہ گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ انکی ویڈیو بنائی گئی جس کے بعد خاتون پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی ساتھ لے کر چلی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کرتے رہے اور 30 لاکھ روپے مانگے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں